اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے چین کی جیانگسو شینگ شیانگ لن سٹاک ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت نسٹ میں ژینگ ہی ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔یہ سینٹر جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تکنیکی تربیت فراہم کرے گا اور پاکستانی طلباء کو دنیا بھر کی معروف چینی کمپنیومیں
ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ تقریب میں ہواوے اور زیڈ ٹی ای کے نمائندوں نے شرکت کی اور تربیت یافتہ افراد کی مہارت کو مزید بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر پرو ریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عثمان حسن نے کہا کہ یہ سینٹر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو بین الاقوامی کیریئر کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کا مظہر ہے۔