اسلام آباد۔(شوہر رپورٹر ):دو پاکستانی گلوکار ، وہاب بگٹی اور صاحباں ، گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے آنے والے البم’’ گلوری ‘‘میں نظر آئیں گے ، جو کہ 26 اگست کو ریلیز ہو رہا ہے۔یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں اپنے 18 ٹریک والے البم’’گلوری‘‘ کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے گانوں میں کئی غیر ملکی فنکاروں کے ساتھ اشتراک کار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس البم میں وہاب بگٹی کو اطالوی گلوکار لائیونگ کے ساتھ گانے ’بیبا‘ میں دکھایا گیا ہے،جبکہ صاحباں کو ایک گانے میں ہینڈلز کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔بگٹی اور صاحباں دونوں کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ہیں ۔بگٹی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے کیفی خلیل اور ایوا بی پر مشتمل زبردست ہٹ ’کنا یاری‘کے لیے جانا جاتا ہے، جبکہ صاحباں، ماروی-صاحبان کی جوڑی کی نصف ہیں اور سیزن 15 کے گانے ’آئے آئے‘ میں نمایاں ہیں۔