اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حکومت نے حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آنے والے حجاج کا ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ایئرپورٹس پر حج کرکے واپس آنے والوں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے جائیں گے، اس مقصد کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پرائیویٹ ایئرلاینز میں آنے والے حاجیوں کے اعداد و شمار طلب کرلیے گئے ہیں، ڈائریکٹر وزارت حج نے ڈی جی سی اے اے کو تفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے، ٹیسٹ کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر سی اے اے اور اے ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبائ کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں ، پاکستان سے بھی اس سال 85 ہزار کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ، دنیا بھر سے ججاز مقدس میں جمع ہوئے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے ،عزام کرام نے رات منیٰ میں قیام کیا ، عبادات ، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے۔