اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک موبی لنک بینک نے بینکنگ شعبے میں ٹیمینوس کور سے فائدہ اٹھانے کے لئے سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت کاروبار اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ لایا گیا ہے اور اپنے بنیادی بینکنگ پلیٹ فارم کو جدید بنایا گیا ہے۔ اس اشتراک کے زیر اہتمام بینک اپنے پلیٹ فارم کو R23 پر اپ گریڈ کرنے والا پاکستان کاپہلا بینک ہے جو کہ اپنے صارفین کو پریمیئم خدمات فراہم کرنے، اپنے طریقوں کو تیزرفتار بنانے اور مسلسل بدلتے ہوئے مالیاتی منظرنامے میں بہترین انداز سے تیزرفتار کارکردگی پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔موبی لنک بینک،ویون گروپ کا حصہ ہے جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور چھ ممالک میں 160ملین صارفین بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے جو دنیا کی آبادی کا 7فیصد حصہ ہیں۔جاز کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے کہا کہ موبی لنک بینک مالیاتی شمولیت اور غیر معمولی خدمات کے ذریعے اپنے صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ یہ سٹریٹجک شراکت داری ہماری ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ ٹیمینوس عالمی سطح پر تسلیم شدہ،جدید ترین بنیادی بینکنگ پلیٹ فارم ہے اور سسٹمز لمیٹڈ کی ٹھوس مہارت سے فائدہ اٹھا کر ہم مستقبل کا بہترین انفراسٹرکچر فراہم کریں گے– جس کی بدولت ہم اپنے صارفین کو خصوصی اور تیزرفتار بینکنگ کے استعمال کی سہولت فراہم کرسکیں گے۔موبی لنک بینک کے عبوری سی ای او حارث محمود چودھری نے کہا کہ سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمارے بنیادی بینکنگ انفراسٹرکچر کو جدید بنائے گی، جس سے ہمیں ذاتی ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے صارفین کے بینکنگ کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ شراکت داری ہمارے بینکنگ کے عمل کو مزید تیزرفتار بنائے گی، ہماری ٹیکنالوجی کے لائحہ عمل کا موثر استعمال ہوگا اور ہمیں ڈیجیٹل بینکنگ کے منظر نامے میں ایک مثالی ادارہ کے طور پر سامنے لائے گی۔سسٹمز لمیٹڈ میں گلوبل انڈسٹریز کی جی ایم بی ایف ایس عمارہ مسعود نے کہا کہ ہم موبی لنک بینک کے لئے کلاؤڈ نیٹو پلیٹ فارم پر کور بینکنگ سسٹم کو اپ گریڈ اور چلانے کے لئے پرامید ہیں، جس کی بدولت انہیں اپنی کسٹمر سروس میں بہتری لانے اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے بااختیار بنایا جائے گا۔ پاکستان ماڈل بینک کی طرح اپنے وسیع تجربے اور ریگولیٹری ایکسلریٹرز سے فائدہ اٹھا کر ہم مقامی قواعد و ضوابط اور طریقوں پر باسہولت انداز سے عمل پیرا ہوکر بینک کے پلیٹ فارم میں بڑی تبدیلی لانے کے لئے بہترین انداز سے تیار ہیں۔ موبی لنک بینک کا جدت کے لئے آگے بڑھنا نہایت حوصلہ افزا ہے کیونکہ وہ اپنے لاکھوں صارفین کو بینکنگ کے ازسرنو تصور دینے کے ساتھ ملک میں معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ٹیمینوس کے منیجنگ ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ لی الکورن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ موبی لنک بینک نے کلاؤڈ میں ٹیمینوس کور بینکنگ کے تازہ ترین ورژن کو اپ گریڈ کرنے کا انتخاب کیا ہے، جس کے باعث وہ باسہولت انداز میں وسعت لانے، زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے اور تیزی سے جدت کو قبولیت کرسکیں گے۔ یہ اشتراک تیزی سے ترقی پر گامزن جدید ڈیجیٹل بینک کے ٹیمینوس کے جدید کمپوزایبل بینکنگ پلیٹ فارم پر اعتماد کا ثبوت ہے اور سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ مل کرہم موبی لنک بینک کے صارفین کی تعداد میں اضافے کے خواہاں ہیں۔