: لندن( نمائندہ نمائندہ خصوصی )برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا جنگ اور جیو نیوز لندن سے وابسطہ سینیئر صحافی محمدمشتاق ودودکی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےمشتاق ودود ایک سسینیئر صحافی ، انتہائی نرم گفتاراوردوستانہ طبعیت کے مالک تھے،وہ گزشتہ تین دہائیوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھےمشتاق ودود نے گزشتہ روز پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھیڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہےکہ مشاق ودوُد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے صحافت کے شعبہ میں مشتاق ودود کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے اور قابل صحافی تھے۔ہائی کمشنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔