اورماڑہ( رپورٹ: محمود سگار)اورماڑہ کے سمندری حدود میں محکمہ فشریز اورماڑہ کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف ٹرالر کو دھر لیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، پارلیمانی سیکریٹری فشریز حاجی میر برکت رند، سیکریٹری فشریز جاوید انور شاہوانی، ڈی جی فشریز عمران ابراہیم بنگلزئی اور ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر مشتاق احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں اورماڑہ فشریز کی گشتی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ اسلم آسکانی کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف ٹرالر الحسیب 21252-B کو عملہ سمیت دبوچ لیا۔مزکورہ ٹرالر کو حراست میں لے کر محکمہ فشریز ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس دوران محکمہ فشریز اورماڑہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد کاکڑ نے بتایا کہ سمندری حیات کی بے دریغ نسل کشی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث عناصر کے خلاف معمول کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔