نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے امریکہ سے مسلح ڈورنز خریدنے پر غور کر رہاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جنوبی ایشیاء کے خطے میں بالادستی کے خواب دیکھنے والا بھارت امریکہ سے 31مسلح ایم کیونائن بی ہنٹر کلر ڈرونز کی خریداری کیلئے رواں سال دسمبر تک معاہدہ طے کرنے کیلئے مذاکرات کر رہاہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق میزائلوں سے لیس یہ ڈرونز نگرانی کے لیے 40ہزارفٹ کی بلندی پر تقریبا 40 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتے ہیں۔