راولاکوٹ( نمائندہ خصوصی )آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ہم ہیں پاکستان جلسہ کا انعقاد کیا آزادکشمیر بھر سے قافلوں کی صورت میں ہزاروں افراد جلسے میں شرکت کیلئے پہنچے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے ہر جانب قومی پرچم پرچموں کی بہار نظر آئی ملک کے معروف گلوکاروں ساحر علی بگا، اسرار شاہ، عدیل کے ملی نغموں نے سماں باندھ دیا سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس جب جلسہ گاہ پہنچے تو شرکاء نے ان کا شاندار استقبال کیا ان کے استقبال کیلئے آتش بازی کی گئی جلسہ کے منتظمین نے انہیں روائتی پگڑی پہنائی سردر تنویر الیاس نے ہاتھ ہلا کر استقبال کرنیوالوں کا شکریہ ادا کیا سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے یوم پاکستان کی مناسبت سے "ہم ہیں پاکستان ” جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 77 سالوں سے کشمیری پاکستان کا حصہ بننے کیلئےقربانیاں دے رہے ہیں جہاں پاکستان جیسی فوج نہ ہو وہاںغزہ جیسی صورتحال ہوتی ہے مسلح افواج پاکستان آزادکشمیر کو غزہ نہیں بننے دیا سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے کشمیرپر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا دو قومی نظریہ پر ہم ایمان رکھتے ہیں کشمیری سبز ہلالی پرچم میں دفن ہوتے ہیں یہی پرچم ہمارا محور و مرکز ہے ہندوستان کو کشمیرسے نکلنا ہوگا