کراچی (نمائندہ خصوصی )بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں جش آزادی قومی جذبہ سے منایا گیا، بنوریہ میں زیر تعلیم 76ممالک کے طلبہ کی جانب سے رئیس الجامعہ بنوریہ ڈاکٹر مولانعمان نعیم کی قیادت میںبنوریہ سے نورس چورنگی تک ریلی نکالی گئی جو جامعہ کے مرکزی گیٹ میںواپس پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی، جہاں پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور رئیس الجامعہ بنوریہ ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم نے خطاب کیا ، انہوںنے کہاکہ پاکستان بزرگوں علماء اور عوام الناس کی لاکھوں قربانیوں سے معارض وجود میں آیا ہے ، ہمیں اللہ تعالیٰ شکر ادا کرنے چاہیے کہ اس ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا ، آزادی کی قدر ان اقوام سے پوچھیں جہاں دشمنوں کے قبضے میں ہیں،ہمیں اپنی افواج اور پاکستان کی قدر کرنی چاہیے ، انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیا میں علم دین مدارس اور دین کی اشاعت کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہے، آج یہاں دنیا بھر کے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جس طرح وطن عزیز کا حصول ممکن ہوا تھا اسی طرح اتحاد ویکجہتی سے یہ وطن ترقی و استحکام سے بھی روشناس ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے آزادی پاکستان میں کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کی اور پاکستان کے استحکام وترقی کیلئے دعا کروائی ۔اس موقع پر ناظم تعلیمات و شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ، شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ، استاذ حدیث مولانا عزیز الرحمن عظمی ، استاذ حدیث مولانا رشید احمد سواتی،استاذ حدیث مولانا عبداللہ ہزاروی ، شعبہ بیرونی کے ڈائریکٹر مولانا فرقان احمد صدیقی ، عمید کلیة الحدیث ڈاکٹر محمد سروادہ (یوگنڈا) سمیت دیگر اساتذہ کرام اور ہزاروں طلبہ نے شریک تھے۔