ٹھٹہ( نمائندہ خصوصی )ٹھٹہ پولیس اور ضلع انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ منور عباس سومرو اور دیگر افسران نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔تقریب میں ٹھٹہ اور مکلی کے شھریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ کرام اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اسکے بعد ٹھٹہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ملی نغمے، ٹیبلوز، تقریروں اور کراٹے کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئیں۔ایس ایس پی ٹھٹہ اور ڈی سی ٹھٹہ نے پرفارمنس میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو کیش انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے گئے۔ اسکے بعد ایس ایس پی ٹھٹہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ و دیگر افسران نے شجرکاری کے حوالے سے پودے لگائے تقریب کا اختتام کیا گیا۔بعد ازاں ایس ایس پی ٹھٹہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ نے سول ہسپتال جاکر مریضوں کے درمیان پھل اور مٹھائی تقسیم کی اور جشن آزادی کی مبارکباد دی۔