کراچی(نمائندہ خصوصی) لاکھوں قربانیوں دے کر حاصل کئے جانے والے پاکستان کا مستقبل تابناک ہے میاں شہباز شریف کی قیادت اور میاں نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کے مسائل کا خاتمہ کر کے سیاسی اور معاشی استحکام لایا جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء قادر بخش بلوچ نے 77 ویں جشن آزادی پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قادر بخش بلوچ نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے پاکستان میں شروع ہونے والے ۔سیاسی عدم استحکام ۔ نے معاشی عدم استحکام کی جانب لے گیا ۔2018 سے 2022 تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کرپشن اور غلط پالیسیوں کی وجہ پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا جسے موجودہ حکومت کم کرنے کے لئے کوشاں ہےقادر بخش بلوچ نے مزید کہا کہ 77سالوں کی پالیسیوں کی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے آج یوم آزادی پر ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی خوابوں کی تعبیر کی صورت میں ایک خوش حال ترقی یافتہ اور انصاف پر مبنی ملک اور معاشرے کی بنیاد رکھنا ہوگی۔قادر بخش بلوچ نے مزید کہا پاکستان میں حکو مت اور ادارے ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں جلد دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان سی پیک اور بہتر معاشی پالیسیوں سبب ترقی کی منازل طے کرکے اپنے ٹریک پر آ جائے گا جس پر 2013 میں میاں نواز شریف کی حکومت لے کر آئی تھی