کوئٹہ۔ (نمائندہ خصوصی )بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے یوم آزادی پربلوچستان وپاکستان کے عوام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یکم اگست سے آزادی کی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوا تھا، صوبے کے تمام اضلاع میں حکومت کی ہدایت پر آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیا جارہاہے، یوم آزادی کا اختتامی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،صوبائی وزرا سمیت دیگر سیاسی شخصیات شرکت کریں گی ۔