اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےیوم آزادی پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی 2024ء پر ہمارا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر متزلزل عزم ہے۔انہوں نےکہاکہ عزم استحکام ،اصلاحات اور جہد مسلسل سےپاکستان کا کل ہم سنواریں گے۔