کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں تین دن ہونے والی بارشوں کے باعث 6 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، کرنٹ لگنے کے واقعات لیاری، مشرف کالونی، دریا آباد، قصبہ کالونی اور لانڈھی میں پیش آیا۔
مشرف کالونی میں 30 سالہ کامران کو بجلی کے پول سے کرنٹ لگا، دریا آباد میں 55 سالہ ناظم جبکہ قصبہ کالونی میں 18 سالہ عبداللہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔اس کے علاوہ قائد آباد میں 3 سالہ بلقیس بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے علی مہدی نامی بچہ جاں بحق ہوا اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔حالیہ ہونے والی بارش میں لیاری نیا آباد میں 50 سالہ یوسف کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔