اسلام آباد۔(اے پی پی):’’جینڈر ایمپاورمنٹ اینڈ گرین اکانومی‘‘کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی ایشین فورم آف پارلیمنٹرینز آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس پیر کو یہاں شروع ہوگئی جس میں مختلف ملکوں سے علاقائی خواتین پارلیمنٹرینز شرکت کررہی ہیں۔
وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے زیر اہتمام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم اور مختلف ممالک کی خواتین پارلیمنٹیرینز مندوبین اور دیگر ماہرین نے خطاب کیا۔مقررین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ماحول دوست معیشت میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آبادی اورماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی حل کےمختلف پہلوؤں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔