اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہ پیما مراد سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ پیمائی کے شعبے کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے کے لئے مرحوم مراد سد پارہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔