لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پریس کلب میں کالعدم اور علیحدگی پسند تنظیموں کے 50 سے زائد رہنمائوں اور کارکنان کی پریس کانفرنس ہاتھوں میں پرچم تھامے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، کالعدم تنظیم جسمم رہنما سانول انہڑ سمیت دیگر علیحدگی پسند تنظیموں کے رہنما عزیز کلہوڑو، سھنو خان سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اپنے ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کریں گے علیحدگی پسند اور کالعدم تنظیمیں ملک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں، ملک کے نوجوانوں کو ورغلا کر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں جبکہ پاک افواج ملک کی سلامتی اور سرحدون کی حفاظت سمیت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلا کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کالعدم تنظیموں کے سربراہ ملک سے باہر بیٹھ کر ملک کے خلاف دشمنوں کی ناکام سازشوں کا حصہ ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیں گے۔