کراچی۔ (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے،صوبے کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھرپور کردار رہا ہے۔وزیراعلی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اقلیتوں کے دن پر وزیراعلی سندھ نے اقلیتی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے،سندھ میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔