کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان کے عوام سےپیکجرزکے نام لوٹ مار کے ذریعے اربوں کے زرمبادلہ ملک خداداد کے جانے والی تمام کمپنیوں نیٹ ورک خراب ہو گیے ۔عوام کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا۔ذہنی اذیت کے ساتھ ہزاروں روپے مالیت کے پیکیج ختم ہوگئے پی ٹی اے سمیت سرکاری ادارے خاموشی تماشائی بن گئے ہیں تفصیلات کے مطابقشہر قائد میں موبائل نیٹورک نے شہریوں کو زچ کردیا۔تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹورک تعطلی کا شکار ، عوام ایک دوسرے کے رابطوں سے محروم ہو گئے
ٹیلی نار، جیز، وارد، زونگ اور یو فون سمیت تمام کمپنیوں کے نیٹورک سے عوام بیزار ہو چکی۔موبائل استعمال کرنے والے صارفین موبائل نیٹورک میں تعطل کے سبب انٹرنیٹ کی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسکے سبب پریشانی میں مبتلاء ہیں۔پی ٹی اے، اور تمام موبائل کمپنیاں اور مواصلاتی ادارے نظام کی درستگی میں ناکام دکھائی دیتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے، محکمہ جات اور افسران کی جانب نہ کوئی واضح پیغام جاری کیا گیا اور نہ ہی خرابی کی درستگی کے لئے کوئی اقدامات نظر آرہے ہیں۔وام کا کہنا تھا کہ شائد پاکستان دنیا پہلا ملک ہوگا جہاں موبائل نیٹورک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو چکی ہے۔دنیا کا ساتواں اور مسلم ممالک کا پہلا ایٹمی ملک پاکستان نے اپنے باشندوں کو پانی، بجلی، گیس کے بعد موبائل نیٹورک کے بحران سے بھی روشناس کرادیا۔حکومت، بیوروکریسی، پی ٹی اے، اور نیٹورک کمپنی مالکان کی بےحسی سیکھنے کے قابل ہیں، جو افراد آج کے دور میں احساس کی بیماری میں مبتلاء ہیں وہ ان سے بےحسی سیکھ سکتے ہیں۔تاجر برادری بھی نیٹورک کی تعطلی کے باعث مشکلات کا شکار ، لین دین کے معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےایزی پیسہ، جیز کیش، یوپے اور دیگر والٹ اکاؤنٹ صارفین کا کہنا ہے موبائل نیٹورک کی خرابی کے باعث اپنی رقم موجود ہوتے ہوئے استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ڈیجیٹل پاکستان ایک مرتبہ پھر مینؤل کی جانب گامزن، حکومت وقت کا وژن پاکستان کو پتھروں کے دور میں واپس لیجانے کا ہے۔