کراچی (نمائندہ خصوصی ) گزشتہ کل 10 اگست بروز ہفتہ رات اونگی ٹاون میں ہونے والی شہدائے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کے بعد جب واپس جانے لگے تو اورنگی ٹاٶن میں اسلام دشمن دہشت گردوں نے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے جنرل سکیٹری مولانا تاج محمد حنفی پر گات لگائے دشمنوں نے حملہ کیا،جس میں الحمدللہ حضرت تاج محمد حنفی محفوظ رہے،اہلسنت کی ایک عظیم شخصیت پر قاتلانہ حملہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،مولانا تاج محمد حنفی پر حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،اور انہیں فل پروف سکیورٹی دی جائے،ہم اس حملے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارصدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی ،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ۔ مفتی سیف الرحمن عباسی دشمن اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا،ہم صبح جب گھر سے نکلتے ہیں تو شہادت کا جذبہ سینے پر سجا کر نکلتے ہیں،ہماری زندگیاں تحفظ ختم نبوت،دفاع اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم،نظام خلافت راشدہ کے نفاذ اور پاکستان کے استحکام کیلئے وقف ہیں،ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں پر کھیل کر اصحاب رسولﷺ کا دفاع کیا ہے،ہماری جماعت کے درجنوں قائدین اس راستے پر اپنی جان نچھاور کرکے چلے گئے ہیں،ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جان دے دیں گئے لیکن اصحاب رسولﷺ کے دشمنوں سے نہ کوئی کمپرومائز،نہ ہی کوئی ڈھیل ہوگی،جب تک جان میں جان ہے دفاع اصحاب رسولﷺ کا آئینی اور قانونی تعاقب کرتے رہیں گئے،ہم ایسے حملوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں،ہماری نسلیں اس راہ پر قربان ہو جائیں گی لیکن اس راستہ سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں