کراچی ( کرائم رپورٹر ) پیرآباد کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان افغانی بلال ٹینشن گروپ/لالے گروپ کی اہم کارندے نکلے مقابلہ کے بعد دو ملزمان بنام نعمت اللّٰہ عرف موٹا ولد اورنگ خان اور لالے ولد تاتین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا
گیا تھا۔ملزمان گینگ 10/12 ملزمان پر مشتمل ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 15/20 وارداتیں کرتے ہیں اور کراچی سے چھینے گئے موبائل فونز سوات/افغانستان میں فروخت کرتے ہیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے موصولہ متعدد ویڈیوز اور تصاویروں میں ملزمان کو اسلحہ کا آزادانہ استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں قبل از بھی سنگین نوعیت کے ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔