کراچی(نمائندہ خصوصی ) کراچی یونین آف جرنلسٹس 13 اگست شہید جان محمد مہر کی پہلی برسی کے موقع پر یوم سوگ منائے گی شہید جان محمد مہر کو 13 اگست 2023 کو سکھر میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایکشن کمیٹی کے کنوینئر مظہر عباس نے 13 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کہ صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ایک سال گزرنے کے باوجود شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جو سندھ حکومت کی سرا سر ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ملک بھر اور خصوصا سندھ کے صحافیوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ایسا لگتا ہے سندھ حکومت اورسندھ پولیس مکمل بے بس ہو گئی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 13 اگست بروز منگل شام 6 بجے کراچی پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا جائے گا شہید جان محمد مہر اور دیگر شہداء صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔