لندن (رپورٹ چوہدری تبریز عورہ ) برطانیہ میں پاکستانی وکلاء کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر بیرسٹر مرزا صفدر اقبال نے ارشد ندیم کی شانداری کامیابی پر اپنے ایک بیان میں کہاارشد ندیم اور اس کے تمام چاہنے والوں کو ارشد ندیم کے اولمپک میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان میں گولڈ میڈل لانے پر بہت بہت مبارک اور نیک دعائیں۔
ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے حکومت پاکستان اور دیگر تمام حکومتی ادارے جن کا رجھان اسپورٹس کی اہمیت کی طرف بڑا ہے یہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس کو اہمیت دی جائے اور اسپورٹس کے تمام ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان تمام ایتھلیٹس کو یہ موقع ملے کہ وہ ملک کا نام روشن کر زیادہ نمبر اف میڈلز پاکستان میں لا سکیں تاکہ نہ صرف وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں اضافہ ہو بلکہ پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو یہاں گیمز اور ایتھلیٹکس میں اپنی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کریں ۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان ان ایتھلیٹس کے لیے بہتر اقدامات اور تعاون کرے جو شاندار کاردکردگی کا ریکارڈ رکھتے ہیں
وہ ایتھلیٹس حکومت کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے کسی ملکی سطح کے اعزاز کا حصہ بننے سے محروم ہیں۔اسی کی ایک زندہ مثال محسن نواز کی ہے جنہوں نے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر کئی گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام کیے لیکن وہ حکومت پاکستان کی نظروں سے ابھی تک اوجھل ہیںضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پاکستان ارشد ندیم کے ساتھ ساتھ دوسرے کھلاڑیوں جن میں محسن نواز جیسے ہیرے شامل ہیں ان کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان کرے. اور ان کی کوششوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔