لاہور( بیورو رپورٹ )انجینئرنگ کونسل پاکستان کے وفد نے چیئرمین انجینئر مسعود علی خان کی قیادت میں سیکرٹری محمد افضل گورایہ، انجینئر افتخار احمد رندھاوا، انجینئر نوید افضل، انجینئر انجم محمود میاں اور دیگرساتھیوں کے ہمراہ لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔پریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی اور سیکرٹری زاہد عابد نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نائب صدر اور سربراہ لائبریری کمیٹی امجد عثمانی نے بتایا کہ ان دنوں لاہور پریس کلب کی بابا ظہیر کاشمیری لائبریری کی تزین و آرائش اور اب گریڈیشن کا کام جاری ہے، اس ضمن میں متعدد ادارے پریس کلب سے تعاون کر رہے ہیں، ہماری توقع ہے کہ آئی ای پی بھی اس علمی و ادبی کام میں اپنا دست تعاون دراز کرے گا۔ اس موقع پر آئی ای پی کے چیئرمین مسعود علی خان نے کہا کہ علم کے فروغ کے سلسلے میں لائبریری کی اپ گریڈیشن کا جو کام جاری ہے ہمارا ادارہ اس میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔پریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی نے آئی ای پی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور لائبریری کمیٹی کے اراکین طارق کامران اور صبا ممتاز بانو کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کمیٹی رکن سعید اختر کیلئے بھی حرف سپاس کہا۔
ز