اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیرس اولمپکس میں ملک کے مایہ ناز اولمپین ارشد ندیم کی طرف سے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتےہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی ملک کانام روشن کرتے رہیں گے۔جمعے کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغازپر انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نہ صرف سونے کاتمغہ جیتا ہے بلکہ انہوں نے اولمپکس میں سب سے لمبی جیولن تھرو کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ایوان کی طرف سے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ وہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرتےرہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہیں، پوراایوان اورملک انہیں خراج تحسین پیش کرتاہے۔\