اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹرشیخ صلاح بن محمد البدیر کا خیرمقدم کیا اور سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے سپیکرکی طرف سے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ہماری نوجوان نسل کےلئے ایک مثال قائم کی ہے، ان کا شاندار استقبال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم امہ کےلئے سعود ی عرب کے کردار کو سراہتی ہے۔