تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ میری حکومت کے خلاف سازش کرکے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے امریکی مراسلے میں میری حکومت گرانے اور عدم اعتماد لانے کی بات موجود ہے مجھے دوماہ قبل ہی پتہ چل گیا تھا کہ میچ فکس ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں دنیا میں صرف انسانیت کے ساتھ ہوں کسی قوم کے خلاف نہیں ہوں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ رات کو بارہ بجے عدالتیں کھولنے کا معاملہ زندگی بھر فراموش نہیں کرسکوں گا عدالت کو ضمیرفروشوں کی منڈی کا بھی نوٹس لینا چاہئے تھا. امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم پر کرپشن کے چالیس ارب روپے کے کیس ہیں ملک کی اس سے زیادہ توہین کیا ہوسکتی ہے جس وزیراعظم پر کرپشن کے کیسز ہیں ضمانتی باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو پنجاب کا وزیر اعلی بنادیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں فوری انتخابات کرائیں۔انتخابات کا مطالبہ منوانے کے لیے احتجاج کیا جائے۔ عوام پرامن طور پر سڑکوں پر نکلیں ٹکراو کی سیاست نہیں چاہتے دھاندلی کے ذریعہ دوبارہ شریف خاندان کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر ارکان اسمبلی، سابق وفاقی وزراءموجود تھے اسٹیج پر شاہ محمود قریشی ،اسد عمر فرخ حبیب، علی زیدی، بلال غفار،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیر معیشت شوکت ترین، مزمل اسلم ، قاسم سوری، حلیم عادل شیخ پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان سمیت دیگر موجودتھے۔پی ٹی آئی کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان کے کہا کہ مسٰلہ بچوں کے مستقبل کا ہے اسی لیے میں یہاں آیا ہوںمسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان ہے۔
ملک کے خلاف جو سازش ہوئی، سوچیں یہ سازش تھی یا مداخلت.قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں.میں دنیا میں صرف انسانیت کے ساتھ ہوں.میں کسی قوم کے خلاف بھی نہیں ہوں.غلامی کی زندگی کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔جان کو خطرہ ہے مگر میری جان آزادی سے زیادہ ضروری نہیں ہے۔سازش قوم کو غلام بنانے کے لیے ہے۔میر جعفر کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے۔میر جعفر نے انگریزوں کا ساتھ دے کر غداری کی تھی۔غداری نے بنگال کو انگریزوں کو حوالے کردیا۔ہھر غاصبوں نے زبردستی ٹیکس لگایا۔جب انگریز آیا تو بنگال سب سے امیر تھا مگر جب انگریز گئے تو بنگال سب سے غریب ہوگیا۔ڈیزل کی قیمتیں میں نے کم کی تھیں یہ بڑھانے جارہے ہیں۔تین چار ماہ پہلے پتہ چلا کہ امریکی سفارتخانے نے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔کچھ مخصوص صحافی بھی امریکی سفارتخانے کے ملاقاتیوں میں شامل تھے۔کراچی والوں لگتا ہے یہ گراو¿نڈ چھوٹا پڑھ گیا ہے۔پاکستان سفیر کو کہا اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اور تحریک کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔اس سے شرم ناک دھمکی کوئی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہبیس پچیس کروڑ جیب میں ڈالے تو ضمیر جاگ گئے۔قوم بتاﺅ کہ یہ سازش تھی یا نہیں۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو پتہ چلا تو انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری کی۔میں وہ پاکستانی ہوں جس نے انصاف کے نام پر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی۔میں نے عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی، مشرف نے مجھے جیل میں ڈالوادیا۔کبھی قانون نہیں توڑا، کبھی میرا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا۔کینسر اسپتال بنایا، دو یونیورسٹیز بنائیں۔مجھے صادق اور امین قرار دیا گیا۔آدھی رات کو عدالتیں کھولی گئیں۔سپریم کورٹ کم از کم خط کی تحقیقات کرالیتی۔میر جعفر تیار بیٹھا تھا جو جوتے پالش کرنے کا ماہر ہے۔چیری بلوسم کو حکم ملا کہ ڈو مور کرو۔ٹرمپ کو میں نے کہا کہ ہماری قربانیوں پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔مجھے امریکا میں وہ عزت ملی جو کسی اور کو نہیں ملی۔بوٹ پالش کرنے والوں کی امریکا کیسے عزت کرسکتا ہے۔معزز ججز سے مودبانہ عرض ہے کہ جب سیاست دان فروخت ہورہے تھے، پارٹی اور آئین سے غداری کررہے تھے کیا عدالت کو اس وقت ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا۔ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا۔پاکستان کے میر جعفر اور امپورٹڈ کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔قوم اس سازش کے خلاف گھروں سے باہر ہے۔عمران خان نے کہا کہ 35 لاکھ لوگ ڈرون حملوں کا شکار ہوئے ،شادی، اسکولوں پر ڈرون حملے ہوئے/مجھ سے امریکی انٹرویو میں بوچھا کیا اڈے دیں گے.میں نے انٹرویو میں کہا ایبسلوٹلی ناٹ.مشرف امریکا کی ایک دھمکی پر چاروں شانے چت ہوئےامریکا کی جنگ میں شامل ہوئے تو قبائلی علاقے تباہ ہوگئے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں چار سو ڈرون حملے کیے گئے.
وزیراعظم ملک کے باپ کی جگہ ہوتا ہے.22 کروڑ عوام میری ذمے داری تھی جنہیں میں کسی اور ملک کے لیے قربان نہیں کرسکتا.میں چیری بلاسم اور میر جعفر نہیں ہوں.مشرف نے دو بڑے ڈاکوں زرداری اور نواز کو این آر او دیا.مجھ پر بھی پہلے دن سے این آر او دینے کے لیے دباﺅ تھا.میں یہ غداری کبھی نہیں کرسکتا تھاسب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ شہباز شریف پر 40 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں.عمران خان نے کہا کہ اپنی قوم اور فوج کی زندگی کی ذمہ داری میری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کی اس سے زیادہ توہین کیا ہوسکتی ہے جس کے وزیراعظم پر کرپشن کے کیسز ہوں۔ضمانتی باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو پنجاب کا وزیر اعلی بنایا جارہا ہے۔اپنا پیسہ بچانے کیلئے یہ لوگ ہر حد تک جاسکتے ہیں۔شہباز شریف کو غلامی قبول ہے پاکستان کی قوم کو نہیں۔امریکیوں کی سازش سے ضمانتی وزیراعظم مسلط ہوا۔یہ نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ چوری پکڑنے والے افسروں کیخلاف انتقامی کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر کو ہٹادیا گیا۔من پسند افسر کو لایا گیا ہے تاکہ انتقامی کارروائی کی جاسکے۔شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسران کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا۔یہ ملک کی توہین ہے۔عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص ماسٹر مائنڈ تھا۔یہ پہلے سعودی عرب اور پھر لندن بھاگ گیا۔کیا ہمارا نظام انصاف ان ڈاکوﺅں کے خلاف کھڑا ہوسکتا ہے۔یہ ملک کو نقصان پہنچانے آئے ہیں۔اپنے مستقبل کے لیے سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ وہ قومیں برباد ہو جاتی ہیں جہاں بڑی چوری کرنے والے ازاد اور چھوٹی چوری کرنے والے جیل میں ہوں۔ نواز شریف پاکستان واپس آنے کی کوشش کررہا ہے۔ میرا عدلیہ، نیب سے سوال ہے اب کیا کریں گے۔ نوازشریف، شہباز نے پہلے بھی اپنے کیسز معاف کروائے، کرپشن کو اگر قوم کرپشن نہیں سمجھے گی تو قوم تباہی کی طرف جائے گی۔قوم سن لے اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا۔یہ صرف بدعنوان نہیں باہر کی ڈکٹیشن بھی لینگے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان عظیم ملک بن سکتا ہے۔ پاکستان کا اللہ نے ہر نعمت دی ہے۔ ہم امریکا کے امن میں ساتھ ہیں جنگ میں نہیں.ہمیں روس سے گندم اور تیل 30 فیصد کم میں مل رہی تھی۔ اللہ سے ہمیشہ کہتا ہوں ان کے راستے پر لگا جن کو نعمتیں بخشی۔ہم کبھی امریکا کی غلامی نہیں کرینگے۔عمران خان نے کہا کہ ہم امریکہ سے دوستی کریں گے لیکن غلامی نہیں کریں گے۔قران میں اللہ نے امربالمعروف کا حکم دیا ہے۔ اللہ کا حکم ہے قوم نیوٹرل نہیں ہوسکتی۔چوروں اور ڈاکوو¿ں کے خلاف جہاد کرنے کا حکم ہے۔امریکا نے اس ملک میں رجیم چینج کرنا چاہا۔ہم کہتے ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔نیشنل کمییشن کی میٹنگ میں میر جعفر نے نہیں آنا تھا لیکن باقی ایم این اے تو آتے۔ بیرونی سازش کا کیسے حصہ بنے۔ہمیں اب بس الیکشن چاہیے۔اگر لوگ میر جعفر کو پسند کرتے ہیں تو الیکشن کروائیں۔الیکشن سے کیون بھاگ رہے ہیں۔میں چاہتا ہوں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ ایک ساتھ ہو۔ الیکشن کمیشن میں دھاندلی ہوسکے اس لیے یہ اپنے لوگ بھریں گے۔ایف ائی اے کے ساتھ ملکر جعلی مقدمات بنائیں گے۔ ہم نے پر امن رہنا ہے ہماری پولیس ہماری فوج ہے۔ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں کو پکڑا جارہا ہے۔اب چور حکمران اپنے لوگ لے کر آئیں۔اب اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیے۔ ہماری یہ تحریک بھی پر امن ہے۔ میں اپنے ملک اور اس کے لوگوں کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ کراچی کے عوام جو آج آزادی کیلئے نکلے انہیں سلام پیش کرتا ہوں.امپورٹڈ حکومت نامنظور کی تحریک چلانے والوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم ایک چیز چاہتے ہیں ہم اس ملک میں الیکشن چاہتے ہیں۔ عوام وعدہ کریں ان ضمیر فروشوں کو سبق سکھائیں گے.
پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر اقوم متحدہ میں فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا۔بلاول چلے تھے کراچی سے مہنگائی کیخلاف۔ابھی کابینہ نہیں بنی اور پرائسز بڑھی ہیں۔عمران نے ڈیزل پیٹرول کے پرائس فریز کردیے تھے۔ایم کیو ایم ہماری حریف بنی۔ کیا پی پی کےساتھ ملکر ایم کیو ایم نے کراچی کے ساتھ انصاف کیا۔ کرپشن رشوت سے کراچی کے لوگوں کو چھٹکارا نہیں ملا۔بلدیاتی بل میں یہ پہلے سارے اختیار دے چکے تھے۔تحریک انصاف نے ان کا ساتھ دیا۔ لسانیتی فسادات کو فروغ دیا۔اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔عوام صرف عوام کی کچہری چلے گی۔ مراسلے کو جھوٹا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ کراچی کے لوگ عمران خان کے موقف کو سچ مانتے ہیں۔عوام کے پاس عوام کی طاقت ہے۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے کبھی عمران خان نے نہ نہیں کی۔کراچی کیلئے گرین لائن، فریڈ کوریڈور، کے سی آر ہر منصوبہ کراچی کیلئے کہا دیدو۔ ملک میں حرام کی بدولت سے حکومتوں کو بدلہ جاتا ہے۔ اتحاد راتوں رات ٹوٹ جاتے ہیں۔ راتوں رات یہاں وفاداریاں تبدیل ہوجاتی ہیں.اس قوم نے دو نظریہ دیکھیں ہیں۔ ایک نظریہ بھکاریوں کا ہے۔ دوسرا نظریہ خوداری کا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنمائ علی زیدی نے کہا کہ 2008 میں سینیٹر جو بائیڈن جو آج امریکی صدر ہیں ان سے ملاقات ہوئی تھی۔اس وقت بھی عمران خان نے ان کی مدد سے انکار کرتے ہوئے ایبسلوٹنی ناٹ کہا تھا۔عمران خان ایک خوددار لیڈر ہے جو ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیگا۔آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے۔سندھ کے لوگ آصف زرداری کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنمائ سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو کبھی کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا۔ عمران خان یہ جنگ پاکستان کیلئے لڑرہا ہے۔ 25 سال پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ میں آزاد قوم چاہتا ہوں۔ دھمکی آویز خط کا آنا نیا نہیں.دھمکی امیز خط کے آگے لوگ لیٹ جاتے تھے۔ عمران خان نےاس خط کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے ساتھ ہے۔ پورا کراچی عمران خان کےساتھ ہے۔ہم کراچی میں عوام کی طاقت سے پہیہ جام کرسکتے ہیں.کراچی کے لوگ اب کسی سے نہیں ڈرتے۔ عمران اسماعیل نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ کراچی تیرے جوش و جزبہ اور جرت کو سلام۔ کراچی کے لوگوں کی عمران خان کی محبت کو سلام ہے۔ آج فاطمہ جناح کے جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ جو لوگ لندن سے فوج کو گالی دیتے تھے .جن پر فرد جرم عائد ہونی تھی ان کو اسی دن وزیر اعظم بنایا گیا۔ عمران خان کو کہا تھا اسمبلی توڑ دو گورنر راج لگا دو۔ 20 مئی سے پہلے چوروں کی حکومت کو عمران خان ختم کردے گا۔پاک فوج کے ساتھ ہیں جھنڈے جلسے میں موجود ہیں۔عمران خان کو لائیں گے جیلیں بھردیں گے۔ اس وقت عمران خان کو چھوڑ نے والے نسلی اور اصلی نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اس کا مشکور ہوں۔کراچی نے امپورٹڈ حکومت کا مسترد کردیا۔ کراچی کے عوام ازادی کے جنگ میں کھڑے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماءفردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں۔اس ملک کے حکمران آزاد نہیں، کٹھ پتلی ہیں۔امریکہ کا یار غدار ہر وقت بکنے کیلے تیار یے۔عمران خان اس آزادی کیلے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام اب زیرو کردیں گے۔کراچی سے تمام سیٹیں جیتیں گے۔زرداری زر کا پجاری ہے۔ زرداری کو بھی سندھ سے فارغ کریں گے۔ فردوس شمیم نقوی نے اگلی باری پھر نیازی کا نعرہ لگایا.پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انسان کچھ اور اللہ کچھ سوچتا ہے۔اللہ کے کردہ منصوبے اللہ ہی جانتا ہے۔ رجیم چینج کا پلین بنایا گیا، مگر رجیم ان کے اپنے خلاف چلی گئی۔ہمارے بزرگوں نے آزادی لی اس آزادی کو برقرار رکھنا ہے۔نہ کوئی کرے ہمیں مجبور امپورٹڈ حکومت نامنظور۔الحمد للہ اج فیصلہ ہوگیا۔عمران خان اس ملک کو بچائے گا۔حلیم عادل شیخ نے جلسے میں نظم پڑھی۔پی ٹی آئی کے رہنمائ و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی نے آج پشاور کے لوگوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسے موقع پر زرداری کو نہیں بھولنا کیونکہ زرداری ایک غدار ہے۔ ہمارے نبی ہمارے دلوں پر راج کرتےبیں.عمران خان نے ناموس رسالت پر عالمی سطح پر بات کی.ایم کیوایم نے دہشتگردوں کی آزادی کیلے غداری کی۔ کہتے تھے ہمارے دہشتگردوں کو رہا کرو۔ کراچی سے مئیر تحریک انصاف کا ہوگا۔ کراچی کی دو نمبر سیاسی جماعتوں کو شہر سے فارغ کرنا یے.پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائ فیصل واوڈ نے کہا کہ کراچی میں ہر رنگ نسل کے لوگ بستے ہیں.مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو کبھی ساتھ نہیں بٹھائیں گے۔ ہم آزادی لیکر چھین کر رہیں گے۔ پاکستان کی عوام کی سپورٹ ہمارے ساتھ ہے۔ شہباز شریف پر فرد جرم لگنی تھی اسی دن ایف ائی کے انسپکٹر کو ہٹادیا.غیرت کے نام پر جان دے سکتے ہیں جان لے سکتے ہیں.تحریک انصاف کے رہنمائ سیف الرحمن نے خطاب میں کہا کہ عمران خان اللہ تعالی کا تحفہ ہے.عمران خان صرف پاکستان کا نہیں عالم اسلام کا لیڈر ہے. امپورٹڈ حکومت تو مسلط کردی گئی مگر امپورٹڈ ایجنڈا تسلیم نہیں کرینگے.خون کے آخری قطرے تک پاکستان اور عمران خان کا ساتھ دیتے رہیں گے.پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان ان بھکاریوں، ڈاکوﺅں اور غلاموں کے لیے نہیں بنایا تھا۔ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے دنیا بھر میں بھیک مانگتا رہا۔پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر آفتاب صدیقی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ عوام کے جوش و خروش نے 1947 کی یاد دلادی.ہمیں غلاموں اور بھکاریوں کی حکومت قبول نہیں ہے. امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے.ڈاکو حکومت گراکر خوش رہا ہے مگر اسے ابھی عوام میں بھی آنا پڑے گاپنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا عوام اسے برداشت نہیں کرے گی.عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی تیرے جوش و جزبہ اور جرت کو سلام۔ کراچی کے لوگوں کی عمران خان کی محبت کو سلام ہے۔ آج فاطمہ جناح کے جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ جو لوگ لندن سے فوج کو گالی دیتے تھے .جن پر فرد جرم عائد ہونی تھی ان کو اسی دن وزیر اعظم بنایا گیا۔ عمران خان کو کہا تھا اسمبلی توڑ دو گورنر راج لگا دو۔ 20 مئی سے پہلے چوروں کی حکومت کو عمران خان ختم کردے گا۔پاک فوج کے ساتھ ہیں جھنڈے جلسے میں موجود ہیں۔عمران خان کو لائیں گے جیلیں بھردیں گے۔ اس وقت عمران خان کو چھوڑ نے والے نسلی اور اصلی نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اس کا مشکور ہوں۔کراچی نے امپورٹڈ حکومت کا مسترد کردیا۔ کراچی کے عوام ازادی کے جنگ میں کھڑے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنمائ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں۔اس ملک کے حکمران آزاد نہیں، کٹھ پتلی ہیں۔امریکہ کا یار غدار ہر وقت بکنے کیلے تیار یے۔عمران خان اس آزادی کیلے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام اب زیرو کردیں گے۔کراچی سے تمام سیٹیں جیتیں گے۔زرداری زر کا پجاری ہے۔ زرداری کو بھی سندھ سے فارغ کریں گے۔ فردوس شمیم نقوی نے اگلی باری پھر نیازی کا نعرہ لگایا.پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انسان کچھ اور اللہ کچھ سوچتا ہے۔اللہ کے کردہ منصوبے اللہ ہی جانتا ہے۔ رجیم چینج کا پلین بنایا گیا، مگر رجیم ان کے اپنے خلاف چلی گئی۔ہمارے بزرگوں نے آزادی لی اس آزادی کو برقرار رکھنا ہے۔نہ کوئی کرے ہمیں مجبور امپورٹڈ حکومت نامنظور۔الحمد للہ اج فیصلہ ہوگیا۔عمران خان اس ملک کو بچائے گا۔حلیم عادل شیخ نے جلسے میں نظم پڑھی۔پی ٹی آئی کے رہنمائ و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی نے آج پشاور کے لوگوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسے موقع پر زرداری کو نہیں بھولنا کیونکہ زرداری ایک غدار ہے۔ ہمارے نبی ہمارے دلوں پر راج کرتےبیں.عمران خان نے ناموس رسالت پر عالمی سطح پر بات کی.ایم کیوایم نے دہشتگردوں کی آزادی کیلے غداری کی۔ کہتے تھے ہمارے دہشتگردوں کو رہا کرو۔ کراچی سے مئیر تحریک انصاف کا ہوگا۔ کراچی کی دو نمبر سیاسی جماعتوں کو شہر سے فارغ کرنا یے.پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماءفیصل واوڈ نے کہا کہ کراچی میں ہر رنگ نسل کے لوگ بستے ہیں.مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو کبھی ساتھ نہیں بٹھائیں گے۔ ہم آزادی لیکر چھین کر رہیں گے۔ پاکستان کی عوام کی سپورٹ ہمارے ساتھ ہے۔ شہباز شریف پر فرد جرم لگنی تھی اسی دن ایف ائی کے انسپکٹر کو ہٹادیا.غیرت کے نام پر جان دے سکتے ہیں جان لے سکتے ہیں.تحریک انصاف کے رہنمائ سیف الرحمن نے خطاب میں کہا کہ عمران خان اللہ تعالی کا تحفہ ہے.عمران خان صرف پاکستان کا نہیں عالم اسلام کا لیڈر ہے. امپورٹڈ حکومت تو مسلط کردی گئی مگر امپورٹڈ ایجنڈا تسلیم نہیں کرینگے.خون کے آخری قطرے تک پاکستان اور عمران خان کا ساتھ دیتے رہیں گے.پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان ان بھکاریوں، ڈاکوﺅں اور غلاموں کے لیے نہیں بنایا تھا۔ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے دنیا بھر میں بھیک مانگتا رہا۔پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر آفتاب صدیقی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ عوام کے جوش و خروش نے 1947 کی یاد دلادی.ہمیں غلاموں اور بھکاریوں کی حکومت قبول نہیں ہے. امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے.ڈاکو حکومت گراکر خوش رہا ہے مگر اسے ابھی عوام میں بھی آنا پڑے گاپنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا عوام اسے برداشت نہیں کرے گی۔