کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 102 کے عہدے داران نے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ اور معظم خان، کے حج کی خوشی میں باجواہ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 102 کے سینیر رہنما عبدالرزاق باجواہ نے سجایا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری فرخ نیاز تنولی، پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 102 کے جنرل سیکرٹری فہد بلوچ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری، کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا بھی کی گئی اس موقع پر پی ایس 102 کے تمام جیالوں نے بھی شرکت کی جن میں، معظم خان، ریاضت علی،راؤ راشد،محمد عمیر،محمد ہمایوں، ملک اظہر اعوان، کونسلر نعمان خان ، جمشید باران فرحان رومی، رانا محمد شریف، نوید جمال،حارث خان،عاطف خان،راشد خان، ارمان باجواہ،شیریار اعوان میڈیا سیل انچارج کراچی،اور جیالوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیے اس موقع پر پی پی رہنما رزاق باجوا نے صدر آصف علی زرداری کی درازی عمر کے لیے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کرائیں اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مکمل روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے کسی فتنہ پارٹی کو پاکستان سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جیالے انشاءاللہ پاکستان کے تحفظ اور حفاظت کے لیے میدان میں موجود ہیں جلد عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزان کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں پانچ لاکھ سولر بانٹنے کی مکمل تیاری ہو چکی ہے مفت انشاءاللہ 21 لاکھ لوگوں کو سولر کے ذریعے مفت بجلی دی جائے گی،رزاق باجواہ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے جیالوں کے اعزاز میں عشایہ کا بھی اہتمام کیا