اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی) حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے کو بڑی تحریک میں تبدیل کریں گے، جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد بڑے مقصد کیلئے تحریک شروع کرینگے، ہماری تحریک کا ہر مرحلہ پُرامن ہوگا، پرامن رہنا ہی ہماری کامیابی ہوگیحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت مظلوموں کی جماعت اسلامی کے علاوہ اور کوئی آواز نہیں، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیےانھوں نے کہا کہ سب لوگوں کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا ایجنڈا واضح کرنا چاہیے نفرت اور انتشار کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے، 15 سے 10 فیصد لوگوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں باقی سب پریشان ہیں جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ یہ پورا نظام ایک ظلم کا نظام ہے اور ہم اس کے خلاف ہیں، یہ نظام مزدور اور خواتین ورکرز کو حقوق نہیں دیتا حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خواتین ورکرز مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی جنگ جماعت اسلامی لڑے گی ایسے بھی جاگیردار ہیں جنھیں غداری کے نتیجے میں زمینیں ملیںانھوں نے کہا کہ جاگیردار پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا مگر غریب پر ٹیکس ہے، فارم 47 والوں سے جان چھڑانا ہوگی