کراچی( نمائندہ خصوصی )کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے 35 طیارے کباڑ بن گئے پرندوں نے انڈے دے دیئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرکسٹمز اور سی اے اے کے واجبات کے تنازعہ کے سبب 35 سے زائد ناکارہ طیارے کھڑے کھڑے کباڑ بن گئے۔سی اے اے کے مطابق ناکارہ طیاروں میں ایئربس 310 اور 2 جمبو 747 بھی شامل ہے، کئی طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنا کرانڈے دے دیئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ناکارہ طیارے پی آئی اے سمیت دیگرائیرلائنز کے ہیں، طیاروں کو کسٹمز اور سی اے اے تنازع کے سبب ہٹایا نہ جاسکا۔متعدد طیاروں کے پرزے غائب ہونے کی بھی خبروں پر ترجمان نے کہا کہ پرزے غائب ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں ہے