کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال رجسٹرار آفس میں پیپ کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے افراد کی جانب دی جانے والی درخواست پر پیپ کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کے بعد پیپ کے اراکین کی جانب سے کی جانے والے جدوجہد کے نتیجے میں رجسٹرار آفس کی جانب سے 6اگست 2024کو پیپ کی رجسٹریشن کو بحال کردیا گیا ہے جس کا سرٹیفیکٹ پیپ کے صدر و سیکریٹری نے ودیگر اراکین کے ہمراہ رجسٹرار آفس سے وصول کیا۔اس موقع پر پیپ کے صدر محمد جمیل نے کہا کہ میں تمام پیپ کے ان تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جہنوں نے اس کڑے میں ہمارا ساتھ دیا اور مخالفین کی جانب سے کیئے جانے والے پروگنڈے کو مسترد کیا اور پیپ کی کابینہ مکمل اعتماد کیا۔جس رفتار سے پیپ اپنام کام جاری رکھے ہوئے ہم اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہیں گے اس موقع پر سیکریٹری پیپ محمد نعمان نے کہا کہ ہمارا محنت رنگ لے آئی میں ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں ہماری معاونت اور رہنمائی کی اور ان شخصیات بشمول پریس کلب وہ تمام عہدیداران پی ایف یو جے،کے یو جے اور تمام صحافی تنظیمں جو ہمارے ساتھ کھڑی رہیں اور انہوں نے ہمارے موقف کی تائیدکی یہ پیپ کی تاریخ کا ایک یاد گار لحمہ ہے ایک جانب سے ایسوسی ایشن تھی تو دوسری جانب شخصیات تھیں اور ان کے مفاداد تھے اللہ نے ہمیں اپنے ممبران کے سامنے سرخ رو کیا میں اپنے ایک ایک ممبر کا شکرگزار ہوں جو ہمارے ساتھ ہما وقت کھڑے رہے