اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے ملاقات کی۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معاون خصوصی محمد علی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔معاون خصوصی برائے پاور نے اپنی ذمہ داریوں کے حوالےسے وزیراعظم سے ہدایات لیں۔