اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آ )نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت لیبرویزا پرخلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں جانے والے پاکستانیوں کیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 5 ہزارروپے فی ٹکٹ مقررکی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے بدھ کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت حاصل کردہ اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں روزگارکیلئے جانے والے پاکستانیوں کواب فی ہوائی ٹکٹ 5ہزارروپے کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اداکرنا ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں جانے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹس پر لیبر ویزا کا اندراج ضروری ہوگا اوربیوروآف امیگریشن اینڈاوورسیز ایمپلائمنٹس سے اس کی تصدیق لازمی ہوگی۔واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اوراومان شامل ہیں۔واضح رہے کہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں اندرون اوربیرون ممالک فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں پرفیڈرل ایکسایز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کردیا گیاتھا تاہم حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد لیبرویزاپرخلیجی ممالک میں جانیوالے پاکستانیوں کیلئے یہ اضافہ واپس لے لیاگیاہے۔