اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) تعینات کر دیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر راشد محمود لنگڑیال جو وفاقی سیکرٹری بجلی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے، کو تبدیل کر کے چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیاہے ۔ ان کی تقرری سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے ۔