جدہ ۔(نمائندہ خصوصی ):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بدھ کوجدہ میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔