لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت،حکومت پنجاب، نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے اس حوالے سے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل خرم کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیب قانون کیمطابق ایک ہی ریفرنس کو دوسری مرتبہ دائرنہیں کیاجا سکتا،انہوں نے عدالت سے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کر نے کی استدعا کی۔