لاہور( کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد انسپکشن ججز کا از سر نو تقرر کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گی، جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی، جسٹس صداقت علی خان سرگودھا کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس سید شہباز علی رضوی گوجرانوالہ، جسٹس فیصل زمان خان ملتان کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔جسٹس مسعود نقوی فیصل آباد، جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس چودھری محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس شہرام سرور چودھری اوکاڑہ کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے۔جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی گجرات، جسٹس محمد سرفراز ڈوگر مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر، جسٹس اسجد جاوید گھرال اٹک، جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔جسٹس جواد حسن منڈی بہاؤالدین، جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے، جسٹس چودھری عبدالعزیزجہلم، جسٹس انوارالحق پنوں میانوالی، جسٹس فاروق حیدر سیالکوٹ کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے۔جسٹس محمد وحید خان چکوال کی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس رسال حسن سید نارووال، جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس صادق محمود خرم رحیم یار خان، جسٹس شکیل احمد حافظ آباد اور ننکانہ صاحب کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر، جسٹس طارق ندیم احمد لودھراں، جسٹس محمد امجد رفیق راجن پور کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے۔جسٹس عابد حسین چٹھہ خوشاب، جسٹس انوار حسین وہاڑی کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر ہوں گے، جسٹس علی ضیاء باجوہ بہاولنگر کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے، جسٹس سلطان تنویر احمد قصور کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے۔جسٹس محمد رضا قریشی لیہ کی عدالتوں کے انسپکشن جج، جسٹس راحیل کامران چنیوٹ کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے۔