اسلام آباد۔:(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور ملک کے آئین کے استحکام کے لئے مذاکرات کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمہوریت کے استحکام کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، چارٹر آف اکانومی ان میں سے ایک ہے۔یہ اقدامات ملک کے معاشی، سیاسی اور جمہوری مسائل کے حل کے لیے کیے گئے تھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ہمیشہ اقتدار کی سیاست میں تھے۔