کوہٹہ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان کے 2 اضلاع میں پولیو کے دو نئے کیس رپورٹ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں ایک تین سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا جبکہ دوسرے کیس قلعہ عبداللہ کا ڈیڈھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ جھل مگسی کے بچے میں معذوری کی علامات 5 جولائی کو ظاہر ہوئیں، پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے، قلعہ عبداللہ کے بچے میں علامات 10 جون کو ظاہر ہوئیں۔