کراچی،راولپنڈی( نمائندہ خصوصی)ترکیہ کی بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف اسٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ۔ترکیہ کے وفد کی قیادت ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدم کوچر کر رہے تھے۔ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ترک وفد نے مزار قائد پر حاضری بھی دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا۔اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ترک بحریہ کے جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام بالخصوص بحریہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو تقویت ملے گی