اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم کی ہدایت پر طالبات اور خواتین اساتذہ کو سفری سہولیات پہنچانے کیلئے 7 اگست سے پنک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے حکام کے مطابق پنک بسیں تمام بڑے روٹس پر چلائی جائیں گی۔یہ بسیں طالبات اور خواتین اساتذہ کا دیہی علاقوں سے شہری مراکز کی طرف سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔حکام کے مطابق ان بسوں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے سفر مفت ہو گا، انہیں کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی۔پنک بسوں سے بچیوں کی تعلیمی اداروں تک آمدورفت میں آسانی ہو گی ، تعلیم کو فروغ ملے گا اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔