لاہور( کرائم رپورٹر )ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر مشترکہ کاروائی میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم حسیب احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم سال 2021 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھاملزم کے خلاف تھانہ کامونکی گجرانوالہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے