کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت میں کسی کو بھی آزادی سے جینے اور بولنے کا اختیار نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے لکھا کہ فاشسٹ حکومت میں کسی کو بھی آزادی سے جینے اور بولنے کا اختیار نہیں، عمران ریاض کے خلاف 15 سے زائد مقدمات دائر ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران اسماعیل نے کہاکہ ایک کورٹ سے ان کی ضمانت کراتے ہیں، تو دوسری پولیس انہیں گرفتار کرلیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹک کورٹ سے ضمانت ملی تو چکوال پولیس گرفتاری کے لیے موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا شرمناک عمل قابل قبول نہیں۔