کراچی (رپورٹ : مرزا افتخار بیگ) صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے میرٹ پر باصلاحیت 20 گریڈ کے پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو بحیثیت ڈاریکٹر کالجز سندھ کی حثیت سے ذمہ داری تقویض کی ہے۔ اس سے پہلے وہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن فیڈرل بی ایریا میں پرنسپل کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اپنے دور میں انہوں نے کالج کے اندر کار ہائے نمایاں انجام دیئے جس میں نئے بھرتی ہونے والے لیکچرار کی ٹریننگ کا انعقاد کالج کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے بہتری کے اقدامات ،
اسٹوڈنٹس کے تعلیمی امور میں آنے والی رکاوٹوں کو احسن طریقے سے دور کیا کالج میں نظم و نسق کا نظام باضابطہ طور پر قائم کیا اور کالج کے حفاظتی امور کو بہترین بنانے کے لیے کالج میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا انتظام کیا اس کے علاوہ بے شمار تعلیمی سیمینار ، ورکشاپس اور اسٹیم (STEAM EXHIBITION) ایگزیبیشن نمایاں ہے جس میں کراچی یونیورسٹی سمیت پروفیشنل اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر کالجز نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ جس سے تعلیمی ماحول میں خوشگوار تبدیلی پیدا ہوئی۔ اس کے علاوہ چھٹے سندھ گیمز کا انعقاد بھی کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید صدیقی پی ایچ ڈی ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایم فل کیا اور ایڈمنسٹریشن کی ڈگری کے طور پر بیرونی ملک سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اس کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی سے بھی انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن کا ڈپلومہ حاصل کیا۔ تعلیمی میدان میں ان کا ایک وسیع تجربہ ہے، کالج کے انتظامی امور کو بہت احسن طریقے سے سمجھتے ہیں اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر نوید رب 6، کتابوں کے مصنف ہیں، بین الاقوامی اور قومی نوعیت کی تحقیقی مقالات بھی لکھ چکے ہیں۔ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بورڈ اف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں یہ college affiliation کمیٹی کے سربراہ کے طور پہ کام کر چکے ہیں۔کالجز پرنسپل نے پروفیسر رب کی میرٹ پر تقرری پر صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ آیندہ بھی اسی طرح میرٹ کا خیال رکھا جائے گا۔