کراچی( کرائم رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے CPLC چیف زبیر حبیب کے ہمراہ ایس ایس پی ویسٹ آفس میں سی پی ایل سی ڈسٹرکٹ رپورٹنگ سیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ ، ایس ایس پی ویسٹ ، ڈپٹی چیف سی پی ایل سی بمعہ ٹیم و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز پر چیف CPLC نے ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور پولیس اور CPLC کی مشترکہ خدمات کو سراہا اور پولیس چیف کی امن و امان کیلئے بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔پولیس چیف نے مسقبل میں بھی جرائم اور حساس نوعیت کے مقدمات پر پولیس اور CPLC مشترکہ طور پر کام کرنے پر زور دیا تاکہ اداروں تک عوام کی رسائی ممکن بو اور اعتماد بحال کیا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر CPLC چیف نے پولیس چیف و دیگر افسران کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔