کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر قائد میں صبح سویرے کالے بادلوں کاراج ہے، جبکہ شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کاامکان ہے جبکہ کراچی شہر کا درجہ حرارت29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے، شہر میں دوپہر سے رات کے اوقات میں بارش ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔بارش کے دوران موبائل فون کو گیلا ہونے سے کس طرح محفوظ رکھا جائے؟این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔