لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):مادر ملت فاطمہ جناح کا 131 واں یوم ولادت کل بروز بدھ منایا جائے گا وہ 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔فاطمہ جناح قائد ملت قائد اعظم محمد علی کی چھوٹی ہمشیرہ تھیں انہوں نے قیام پاکستان کی جدو جہد میں قائد اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان بننے کے بعد بھی بھائی کے ہمراہ شانہ بشانہ شب و روز کام کیا۔ ان کا سماجی ،سیاسی کردارپاکستانی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا انتقال 1967 کو کراچی میں ہوا۔