اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے درہ آدم خیل میں گھر میں پانی بھر جانے سے 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بارشوں کے باعث حادثات میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔