برسلز۔(نمائندہ خصوصی ):بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ ” یوم استحصال” کشمیر کے حوالے سے 4 اگست کو خصوصی سیمینار کی میزبانی کرے گا۔سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ، برسلز میں 4 اگست کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے سیمینار منعقد ہو گا۔اس موقع پر مقررین کی جانب سے بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے خطہ میں پائیدار امن کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔