اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )
وزیراعظم شہباز شریف کا مردان پولیس چوکی چمتار میں دھماکے سے 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم کا شہدا کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور شہادتوں پر بہت تشویش ہے وزیراعظم کی ہدایت کی کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں صوبہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور پولیس پر حملوں کے تدارک میں معاونت فراہم کریں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا صوبے میں امن وامان سے متعلق درپیش صورتحال کا جائزہ لیں، وفاق پوری مدد کرے گا
وزیراعظم کی شہدا کے اہل خانہ کو پولیس پیکج کے تحت امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ‘وزیراعظم کی شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ‘